کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے آباد ایسوسی ایشن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے وفد سے کے ڈی اے کے مرکزی دفتر سوک سینٹرمیں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے آباد کی نئی منتخب کردہ باڈی اور چیئرمین محمدحسن بخشی کو مبارک باددی۔ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے آبادکی گزارشات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو مستقل بنیادوں پر مسائل کے خاتمہ کے لئے ہدایات جاری کیں جبکہ کے ڈی اے اور آباد کے مابین دو رکنی مشترکہ کمیٹی بنانے کے احکامات جاری کئے۔دو رکنی کمیٹی کے ڈی اے اور آباد کے مابین روابط کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مشترکہ مفادات پرعملدرآمدکا تعین کرے گی۔ ڈی جی کے ڈی اے نے مزیدکہاکہ ادارہ ترقیات کراچی میں ریکارڈ کو مکمل طو رپر محفوظ بنانے کے لئے کمپیوٹرائزڈ کا عمل جاری ہے جبکہ کے ڈی اے اراضیوں پر قائم تجاوزات کے خاتمہ کے لئے بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں اور واگزار اراضیوں کو مستقل بنیادوں پر محفوظ بنانے کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔