کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی سی ایسٹ کے ہمراہ سہراب گوٹھ انٹر سٹی ٹرمنل کا دورہ کیا ۔اس موقع پر کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں سہولتوں اور انتظامات کو بہتر بنانے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی کمشنر نے کہا کہ سہراب گوٹھ انٹر سٹی بس ٹرمنل پر سہولتوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اجلاس میںسیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز ڈپٹی کمشنر شرقی شہزاد فضل عباسی سیکرٹری پروینشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اوکاش میمن سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نظر شاہانی دیگر افسران اور ٹرمینل کی انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔فیصلہ کیا گیا کہ ٹرمینل پر قائم کیے جانے والے انتظار گاہ کو بہتر بنایا جائے گا انتظار گاہ میں ائر کنڈیشنڈ نصب کیے جائیں گے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاے گا ڈیجیٹل انفارمیشن بورڈ نصب کئا جاے گا جس،کے ذرئعے مسافروں کو آنے جانے والی بسوں کے مقررہ اوقات سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جاسکے گا۔کمشنر نے کہا کہ شہر کے اندر انڑ سٹی بسوں کے اڈوں کے خاتمہ سے شہر کے اندر ٹریفک کا دباو کم کرنے کی حکومت کی کوششوں کو موثر بنانے میں مدد ملی ہے فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے اندر رہ جانے والے بس اڈوں کے خلاف ٹریفک پولیس کارروائی جاری رکھے گی ۔انھوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے سہراب گوٹھ بس ٹرمنل پر پہنچنے اور وہاں سے شہر کے مختلف علاقوں میں جانے کے لیے شٹل سروس کو بہتر بنایا جائے بس کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی بسوں کے مقررہ اوقات اور کرایوں کی تشہیر کو یقینی بنائیں ۔