کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر

78

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں سمندری ہوائیں معطل ہونے سے فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہو گیا،کراچی کو دنیا کا دوسرا اور لاہورکو تیسرا آلودہ ترین شہر قراردیا گیا۔ائرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں ہوا کی سمت تبدیل ہونے کی وجہ شہر کا فضائی معیار آلودہ قراردیا گیا ہے۔کراچی کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار198پرٹیکیولیٹ میٹر جبکہ لاہور کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار192پرٹیکیولیٹ میٹرریکارڈ ہوئی ہے۔واضح رہے کہ دہلی دنیا کا پہلا اور انتہائی مضر صحت شہر قراردیا گیا ہے جہاں فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار267پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔شہر قائد میں جمعرات کی صبح کم سے کم درجہ حرارت23.5ڈگری ریکارڈ ہواہے۔طبی ماہرین کے مطابق شہری ماسک اور عینک کا استعمال یقینی بنائیں، اچھی خوراک، ڈرائی فروٹ اور قہوے کا استعمال کیا جائے۔