آئینی کیسز سے متعلق رجسٹرارآفس کوپالیسی دے دی ہے‘ نامزد چیف جسٹس

54

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں شفہ سے متعلق مقدمہ آئینی بینچ کو بھجوا دیاہے جبکہ نامزد جسٹس یحییٰ آفریدی نے بتایاہے کہ رجسٹرار آفس کو آئینی کیسز کے حوالے سے پالیسی دے دی ہے،آفس کو ہدایت کی ہے جن کیسز میں کوئی قانون چیلنج ہو الگ کیٹیگری بنائی جائے،جن کیسز میں آئین کی تشریح کی ضرورت ہوئی انہیں منتقل کرتے رہیں گے۔انھوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روزدیے ہیں۔نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ اس کیس میں تو آئینی شقوں کی تشریح کرنا ہوگی، کیس تو اب آئینی بینچ کو منتقل ہونا چاہئے،وکیل سلمان اسلم بٹ نے کہاکہ میں یہ کہنا نہیں چاہتا تھا لیکن ہونا ایسا ہی چاہئے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ رجسٹرار آفس کو آئینی بینچ کے حوالے سے پالیسی دے دی ہے،آفس کو ہدایت کی ہے جن کیسز میں کوئی قانون چیلنج ہو الگ کیٹیگری بنائی جائے،جن کیسز میں آئین کی تشریح کی ضرورت ہوئی انہیں منتقل کرتے رہیں گے۔بعدازاں کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔