بس ایک روز اور برداشت کرلیں،چیف جسٹس کا ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ

43

241025-08-25
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی ریٹائرمنٹ سے معلق ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بس ایک دن او ربرداشت کرلیں۔خیبرپختوانخوا میں شیشم کے 218 درخت کاٹنے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ فیشن بن گیا ہے کہ عدالت میں جھوٹا بیان دیا جائے تاکہ اعلیٰ افسران کو بچایا جائے۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ کیا کوئی ایسی چیز ہے جو اس بات کاتعین کرے کہ کس معاشرے میں سب سے زیادہ جھوٹ بولا جاتا ہے ہم پہلے نمبر پرآجائیں گے ، بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کیا ہے ؟آپ ہرچیز کوسیاسی بنادیتے ہواس میں سیاست لانے کی کیا ضرورت ہے، ماحولیات کوآئین میں شامل کرنا قابل تعریف ہے اس سے قدرتی ماحول ، جانوروں اور درختوں کے تحفظ میں مدد ملے گی،26 ویں آئینی ترمیم میں ماحولیات کے تحفظ کی شق شامل کرنا قابل تعریف ہے۔