لاہور: 73 افسران اسپیشل مجسٹریٹ تعینات

126
relief amount

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں 73 افسران کو اسپیشل مجسٹریٹ تعینات کر دیا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کی درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق تمام افسران کو اپنے علاقے میں مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کے اختیارات حاصل ہوں گے، اسپیشل مجسٹریٹس کو پرائس کنٹرول کے حوالے سے خلاف ورزیوں پر ٹرائل کا اختیار دیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے 10 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، لائیو اسٹاک کے 10 ڈپٹی ڈائریکٹرز کو اسپیشل مجسٹریٹس تعینات کیا گیا ہے، 30 ویٹرنری آفیسرز اور 5 اسسٹنٹ میٹرو پولیٹن آفیسرز کو بھی سپیشل مجسٹریٹس تعینات کیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ 18 زونل افسران کو بھی اسپیشل مجسٹریٹ تعینات کیا گیا ہے، تمام افسران کو مختص کردہ علاقوں میں اختیارات تفویض کیے جائیں گے۔