اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔
وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے ضلع باجوڑ میں خارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی تعریف کی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگردوں بشمول خود کش بمباروں اور دہشتگردوں کے سرغنہ کو جہنم واصل کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشتگردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔