پاکستان میں سی اے آر ٹی تھراپی  کا  فروغ ، پاک چین اسٹریٹجک  معاہدے پر دستخط 

183

بیجنگ: بیجنگ میں پاکستان چائنا بزنس ایسوسی ایشن اور نانجنگ آئی اے ایس او بائیو ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے درمیان اسٹریٹجک تعاون  کے معاہدے پر دستخط ہو گئے،   اس  کا مقصد پاکستان میں ملٹی پل مائلوما میں مبتلا بالغ مریضوں کے لئے چیمرک اینٹیجن ریسیپٹر ٹی سیل(سی اے آر-ٹی) تھراپی(جسے “سی اے آر-ٹی تھراپی” کہا جاتا ہے)تک رسائی کو فروغ دینا ہے۔

  چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب کے دوران پاکستان چائنا بزنس ایسوسی ایشن کے صدر طاہر فاروق نے کہا کہ اس شراکت داری سے نہ صرف پاکستانی مریضوں کو جدید سی اے آر ٹی تھراپی متعارف کرائی جائے گی بلکہ مالی بوجھ کو کم کرنے اور ادویات تک رسائی بڑھانے کے لیے جدید ادائیگی ماڈلز کو بھی نافذ کیا جائے گا۔

   آئی اے ایس او بائیو ٹیکنالوجی میں اوورسیز آپریشنز کے سربراہ ایرک تیان نے اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  کس طرح یہ اسٹریٹجک الائنس جدید علاج کے حل کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ہر شراکت دار کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے گا اور بالآخر پاکستان میں مریضوں کے لئے زیادہ موثر سی اے آر-ٹی خدمات فراہم کرے گا۔