بھارت سے دوستی کے رجحانات ناقابلِ قبول ہیں: لیاقت بلوچ

168
The people

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ کشمیریوں کی نسل پرستی پر سکوت اور بھارت سے دوستی کے رجحانات ناقابلِ قبول ہیں۔

اپنے بیان میں نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو بھارت کے جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے خلاف یومِ سیاہ منایا جائے گا۔

اُنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کشمیر کی جہدوجہدِ آزادی کے لیے سفارتی محاذ پر نائب وزیرِ خارجہ کا ایک فوکل پرسن تعینات کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملی یک جتی کونسل جمعے کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجتی کرے گی،ملی یک جہتی کونسل کے تحت کل 25 اکتوبر کو خطیب حضرات مساجد میں فلسطینیوں سے یک جہتی کا اظہار کریں گے۔