کراچی : گھریلو ملازمہ مالکن کو بے ہوش کر کے لاکھوں کو سامان لے اڑی

144

کراچی : شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں گھریلو ملازمہ نے اپنی مالکن کو بے ہوش کر کے سونے کے زیورات  اور ڈالرز لیکر فرار ہو گئی ۔

پولیس کے مطابق یہ واردات 23 اکتوبر کو ہوئی جس میں گھریلو ملازمہ گھر سے 20 لاکھ پاکستانی روپے، 10 ہزارامریکی ڈالر اور 32 تولہ سونے کے زیوارات چوری کرکے لے گئی جب کہ چوری کا مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈیفنس خیابان بخاری میں پیش آیا  ، سی سی ٹی وی فوٹیج  میں دیکھا گیا کہ ایک نقاب پوش ملازمہ واردات کرکے فرار ہورہی ہے، ملازمہ کے ہاتھ نقدی اورطلائی زیورات سے بھرا تھیلابھی دیکھا گیا۔

پولیس کے مطابق گھر سے کچھ دور پیدل چلنے کے بعد ملازمہ رکشے میں فرار ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہےملازمہ کاتاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ، لیکن ہماری کوشش ہے کہ ملزمہ کو جلد از جلد ڈھونڈ کر قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔