ملک سنوارنے کیلئے اپنے حصے کا چراغ جلانا ہو گا، حافظ نعیم الرحمان

152
To beautify the country, one has to light the lamp

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک سنوارنے کیلئے اپنے حصے کا چراغ جلانا ہو گا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے آئیڈیل پارک کالج لاہور میں سرسبز پاکستان کے سلسلے میں پودا لگایا۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام میگا پلانٹیشن ڈرائیو کاانعقاد کیا گیا جس نے 11 لاکھ درخت لگانے کا ہدف مکمل کر لیا۔

اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ اور نبی آخرالزمان ﷺ کا فرمان ہے اگر قیامت قائم ہوجائے تب بھی کھجور کا درخت لگانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اوزون میں سوراخ سے دنیا کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔ جبکہ گلوبل وارمنگ میں امریکہ اور چین اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ دنیا کا قانون ہے کہ 25 فیصد جنگلات پر محیط ہونا چاہیے لیکن پاکستان میں 4.8 فیصد جنگلات تک پہنچ چکا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ درخت کاٹنے سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ جس پر بات ہونا ناگزیر ہے۔ ماحولیات کو آلودگی سے بچانا ہو گا اور جب تک ملک سے آلودگی پیدا کرنے والوں سے سروں سے نہیں ہٹائیں گے تو مسائل رہیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ جو پودا لگا دیا جائے اس کی حفاظت و نگہداشت بھی کرنا ہو گی۔ ہمارے لوگ ڈپریشن میں مبتلا ہیں اور مہنگائی بے روزگاری ہے۔ تو جب پودے لگائیں گے تو طبیعت میں بہتری ہو گی۔ گلوبل وارمننگ پر انڈسٹری کو آگے بڑھنا ہو گا۔ اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کم سے کم کرنا ہو گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گرین پارک بنانا ہوں گے اور کون سی انڈسٹری کتنے پودے لگا رہی ہے۔ ہمیں ملک کو سنوارنا ہے اور اس کے لیے اپنے حصہ کا چراغ جلانا ہو گا۔