سکھر: ارسلان اسلام شیخ کا گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ (B) کا دورہ

26

سکھر (نمائندہ جسارت) حکومت سندھ کے ترجمان میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ (B) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ سکھر سے 10 بچے چین بھیجے جا رہے ہیں تاکہ وہ تربیت حاصل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ 6 طلباء کو ٹکٹ کا مسئلہ درپیش ہے، جسے وہ اپنی جانب سے حل کر رہے ہیں۔ ارسلان شیخ نے مزید وضاحت کی کہ ملک کی ترقی کے لیے نوجوانوں کو ٹیکنیکل تعلیم دینا ضروری ہے، کیونکہ اس وقت ہمارا ملک دوسرے ممالک کے مقابلے میں پیچھے ہے۔ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان بھی یاد دلایا کہ علم حاصل کرنے کے لیے سفر کرنا چاہیے۔ اس موقع پر انہیں سندھی اجرک کے تحائف بھی دیے گئے اور انہوں نے چین جانے والے نوجوانوں کو اجرک پہنائے۔