حکومت اپنا چیف جسٹس، اپنا الیکشن کمشنر چاہتی ہے ، سراج الحق

76

دینہ(صباح نیوز)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت یہی چاہتی ہے کہ اس کا اپنا چیف جسٹس ہو اور اپنا الیکشن کمیشن ہو۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ آئینی ترمیم منظور ہوگئی اب واپس نہیں ہوگی، ہمارے ملک میں جو ہو جاتا ہے واپس نہیں ہوتا، چیف جسٹس تبدیل ہونے سے کچھ نہیں ہوتا، یہ پہلے بھی ہوتے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ سود کا نظام 2028ء میں ختم ہو گا، اگر اس پر عمل ہو جاتا ہے تو ملک ترقی کرے گا، بینکوں کا نظام ٹھیک ہوگا، ملکی معیشت میں بہتری ہوگی، مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف اپنی جہدوجہد جاری رکھیں گے، مہنگائی ختم کرنے کیلئے سودی نظام مکمل ختم کرنا ہو گا۔سابق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے کچھ آئی پی پیز سے معاہدے ختم کیے اور مزید پر کام جاری ہے، جب تک آئی پی پیز کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچتا تب تک ہم مطمئن نہیں ہوں گے۔ سراج الحق نے کہا کہ آج یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس بنے ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، امید ہے کہ نئے چیف جسٹس قانون کے مطابق ملک کی بہتری کے لیے فیصلے کریں گے۔