کراچی ائرپورٹ :2 کروڑ 30 لاکھ کاٹیکس فراڈ

57

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی ائرپورٹ کے رائل سروس ٹرمینل پر 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کے ٹیکس فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پوسٹ کلئیرنس آڈٹ نے ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کی ،ڈی جی چودھری ذوالفقار علی اور ڈائریکٹر پوسٹ کلیرنس آڈٹ شیراز احمد کی ٹیم نے چوری کے ایک اور کیس کا پردہ فاش کیا۔ڈی جی پوسٹ کلئیرنس آڈٹ کے مطابق کراچی ائرپورٹ کے رائل سروس ٹرمینل سے ضبط شدہ سامان کی غیر قانونی بڑی چوری کا پتا لگالیا گیا ہے، 2 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی ضبط شدہ سرکاری ملکیتی اشیا کی ہیر پھیر کا انکشاف ہوا ہے۔ڈی جی پی سی اے چودھری ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ چور کی جانے والی اشیاء میں کھانے پینے کا سامان، مشینوں کے پرزے، الیکٹرانک آئٹمز، ایلومینیم شیٹس شامل تھی، ابتدائی جانچ پڑتال پر 3 کمپنیاں فراڈ میں میں ملوث پائی گئیں۔ چوری میں ملوث کمپنیوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، کمپنیوں نے کراچی ایئرپورٹ کے گڈز ٹرمینل سے سرکاری املاک کو چوری کیا۔