پنڈی اسٹیڈیم میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی سادگی کا منفرد مظاہرہ

68

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سادگی کا مظاہرہ کرکے مثال قائم کردی۔ پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کے گروپ فوٹو کے بعد انگلش کھلاڑیوں اور سپورٹ ا سٹاف نے خود کرسیاں اٹھا کر ا سٹیڈیم کے ا سٹینڈز تک پہنچائیں، یہ منظر سب کے لیے ایک حیران کن تھا جہاں کھلاڑیوں نے اپنی سادگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرسیاں خود اٹھائیں۔ اس اقدام پر انگلش کرکٹرز کو نہ صرف کرکٹ کے میدان میں بلکہ کھیل سے باہر بھی سراہا جارہا ہے۔