برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا دونوں ٹیموں کیلیے نیک خواہشات کا اظہار

123

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ کیلیے دونوں کرکٹ ٹیموں کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔ وہ برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ تقریب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے پاکستانی ٹیم کے کپتان کی شرٹ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کو تحفہ میں دی ۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ خواہش تھی کہ دوسرا ٹیسٹ انگلینڈ جیتے مگر پاکستان کی فتح سے خوشی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز دلچسپ موڑ پر آ گئی ہے۔