سکھر (نمائندہ جسارت) پرائمری ٹیچر تنظیم پ ٹ الف کے ڈویژنل رہنما حبیب اللہ چاچڑ نے سکھر پریس کلب میں وکلا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملی بھگت سے ان کی اراضی پر فصل کاٹ کر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عدالت نے محکمہ جنگلات کے افسران کو 28 اکتوبر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے، مقامی با اثر بھی ملزمان کا ساتھ دے رہے ہیں۔اس موقع پر ان کے ھمراہ موجود ٹیچر رہنما پناہ سومرو نے بھی متاثرہ ٹیچر کو تحفظ فراہم کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔