بلوچستان حکومت کا غیرتصدیق شدہ تنخواہیں جاری نہ کرنے کافیصلہ

70

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان حکومت نے غیر تصدیق شدہ ملازمین کو تنخواہیں جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کیلیے اٹھایا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی محکمہ خزانہ نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ متعلقہ دفاتر کے انچارج ملازمین کی تصدیق شدہ فہرستیں اکائونٹنٹ جنرل آفس اور ضلعی خزانہ کے دفاتر جمع کرائیں بصورت دیگر تمام غیر مصدقہ ملازمین کی تنخواہیں اکتوبر کے مہینے سے بند کردی جائیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے کی روشنی میں ماہ اکتوبر کی تنخواہ صرف مصدقہ فہرست کے تحت جاری کی جائیں گی ۔