پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس سے متعلق درخواست 14نومبر تک ملتوی

20

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس,پائلپ کی فلائٹ سیفٹی ریگولیشن سے متعلق درخواست 14 نومبر تک ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورت میں پی آئی اے کے وکیل کاکہناتھا کہ پی آئی اے کو پٹیشن کی کاپی موصول نہیں ہوئی ہے، چیف جسٹس کاکہناتھا کہ آٹھ برس بعد آپ کو یاد آیا ہے، آٹھ برس بعد ہم آپ کو پٹیشن کی کاپی فراہم کرنے کا حکم نہیں دیں گے، آپ خود دستاویز کی کاپی حاصل کریں اور تفصیلی جواب جمع کروائیں، ہم آپ کو مہلت دے رہے ہیں۔