موزمبیق : انتخابات میں دھاندلی کے خلاف پرتشدد احتجاج

96
موزمبیق میں اپوزیشن کے حامی مظاہرین انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں

ماپوتو (انٹرنیشنل ڈیسک) موزمبیق میں حکومت کی جانب سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پرتشدد احتجاج کیا گیا ۔خبررساں اداروں کے مطابق دارالحکومت ماپوتو میں پولیس کی فائرنگ سے اپوزیشن کے حامی 2مظاہرین ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے۔موزمبیق کے سینٹر فار ڈیموکریسی اینڈ ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر ایڈریانو نوونگا نے کہا کہ 2صحافیوں اورایک سیکورٹی گارڈ کو گولیاں لگیں۔ اس دوران ماپوتو میں دکانیں بند رہیں اور ہیلی کاپٹر وں کے ذریعے شہر کی نگرانی کی جاتی رہی۔