کولمبیا میں اقوامِ متحدہ کی حیاتیاتی تنوع کانفرنس شروع

85
کولمبیا میں حیاتیاتی کانفرنس کوپ 16میں شرکا گفتگو کررہے ہیں

بگوٹا (انٹرنیشنل ڈیسک) کولمبیا میں حیاتیاتی تنوع کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کی کانفرنس کوپ 16شروع ہوگئی۔ توقع ہے کہ مندوبین 2030ء تک زمین کی کم از کم 30 فیصد اراضی اور سمندروں کو محفوظ کرنے کے ہدف پر پیشرفت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ حیاتیاتی تنوع کنونشن کے لیے 190 سے زائد ممالک کے شرکا جنوب مغربی شہر کیلی میں جمع ہوئے ہیں۔ وہ کنمنگ مانٹریال گلوبل بائیو ڈائیورسٹی فریم ورک میں طے شدہ اہداف کے نفاذ میں پیشرفت کی تصدیق کریں گے۔ یہ ایک سمجھوتا ہے جو 2022ء میں کینیڈا میں منعقدہ آخری اجلاس میں منظور کیا گیا تھا۔