میکسیکو: پولیس اور جرائم پیشہ گروہ میں جھڑپ‘ 19افراد ہلاک

90
میکسیکو میں سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک جرائم پیشہ گروہ کے رکن کی لاش پڑی ہوئی ہے

میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کی ریاست سینالوا میں فائرنگ کے تبادلے میں جرائم پیشہ گروہ کے 19 مشتبہ ارکان ہلاک ہو گئے جبکہ گروہ کے مقامی سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ وزارتِ دفاع نے بیان میں اعلان کیا کہ جھڑپ تقریباً سنیالووا کے دارالحکومت کولیاکن میں ہوئی جب 30 سے زائد مسلح افراد نے پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کر دی۔جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ زیرِ حراست شخص کی شناخت ایڈون انتونیواین کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے سینالوا کارٹیل دھڑے کا مقامی سرغنہ قرار دیا گیا جس کی قیادت شریک بانی اسماعیل ایل مایو زمباڈا کرتا ہے۔