رائل سروس ٹرمینل پر 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کے ٹیکس فراڈ کا انکشاف

49

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی ائرپورٹ کے رائل سروس ٹرمینل پر 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کے ٹیکس فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کی ڈی جی چودھری ذوالفقار علی اور ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ شیراز احمد کی ٹیم نے چوری کے ایک اور کیس کا پردہ فاش کیا۔ ڈی جی پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کے مطابق کراچی ائرپورٹ کے رائل سروس ٹرمینل سے ضبط شدہ سامان کی غیر قانونی بڑی چوری کا پتہ لگالیا گیا ہے، 2 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی ضبط شدہ سرکاری ملکیتی اشیا کی ہیر پھیر کا انکشاف ہوا ہے۔