متحدہ کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کابیٹاٹریفک حادثے میں جاں بحق

51

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ کلفٹن انڈر بائی پاس انگلش بوٹ ہاؤس کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا، حادثے میں کار سوار شاہ زیب سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا حادثے کے وقت گاڑی شاہ زیب چلا رہا تھا،گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرائی جس کے باعث حادثہ پیش آیا، حادثے میں 35 سالہ شازیب ولد عبدالمنان نقوی کا دوست 30 سالہ محمد الیاس ولد عبدالمنان زخمی ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہ زیب کے اہلخانہ نے قانونی کارروائی سے منع کیا ہے، ضابطے کی کارروائی کے بعد شاہ زیب کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔ شاہ زیب نقوی کی میت سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کی گئی تھی ۔ٹریفک حادثے میں جاں بحق نوجوان شاہ زیب ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا ہے ، شاہ زیب نقوی ان کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم رہنما رعنا انصار اس وقت خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی رکن اور رکن قومی اسمبلی ہیں ، ان کے شوہر اور معروف صحافی انصار نقوی بھی جہاز حادثے میں جاں حق ہوگئے تھے۔ اس حوالے سے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سید شاہ زیب کی نماز جنازہ نماز عشاء ادا کر دی گئی ہے۔