کراچی بار کی جسٹس منصور کو چیف جسٹس نامزد نہ کرنے کی شدید مذمت

98

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی بار ایسو سی ایشن کی جسٹس منصور علی شاہ کو چیف جسٹس نامزد نہ کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔ کراچی بار کی جانب سے جاری اعلا میہ میں کہا گیا کہ جسٹس منصور علی شاہ کا نوٹیفکیشن جاری نہ کر کے سینارٹی اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے، کراچی بار ایسو سی ایشن تمام معاملات کو آئینی طور پر حل کرنا چاہتی ہے، کراچی بار ایسو سی ایشن نے اصولی موقف اپنایا ہے، مستقبل کے چیف جسٹس یحیٰی آفریدی آزاد منش اور قانون پسند جج ہیں، توقع ہے کہ عدلیہ کی آزادی اور سا لمیت کے لیے بطور چیف جسٹس اہم کردار ادا کریں گے۔ توقع ہے کہ جسٹس یحیی آفریدی عدالت عظمیٰ کی ساکھ کو بحال کرائیں گے۔