صدر مملکت اور وزیراعظم کی ترکیہ میں دہشتگردی کی شدید مذمت

159
strongly condemned terrorism in Turkey

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ترکیہ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تین افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہےاور بزدلانہ حملے میں جانیں گنوانے والوں کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے، پاکستان نے بھی دہشت گردی کے عفریت کا سامنا کیا، پاکستان ایسی وحشیانہ کاروائیوں کے درد اور تکلیف کو سمجھتا ہے، دہشت گرد امن اور انسانیت کے دشمن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: https://www.jasarat.com/2024/10/23/turkiye-aerospace-attack/

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں انقرہ میں دہشت گرد حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں دہشت گردی کی اس مذموم کاروائی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم ترکیہ کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کی اور دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔