سندھ حکومت کا گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا اعلان

101

کراچی: سندھ حکومت نے نے نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے  متعلقہ اداروں کو گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیکس ادائیگی اور نمبر پلیٹس کی چیکنگ کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس اب نہیں چلیں گی۔

انہوں نے مزید  کہا کہ نقد ڈیلنگ ختم ہونے سے عوام کو بہترین سہولت ملے گی اور شفافیت کو بھی فروغ ملے گا، حکومت سندھ کے ویژن کے تحت ٹیکس ادائیگی کا نظام مزید آسان ہو جائے گا۔