سندھ اسمبلی:آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد کثرت رائے سے منظور

91

کراچی:سندھ اسمبلی میں 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پیش کی گئی، جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی جانب سے آئینی بینچز کی تشکیل کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد بھی کثرت رائے سے منظور ہوگئی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی جانب سے  دونوں قراردادوں کی مخالفت کی گئی۔اسی طرح سنی اتحاد کونسل کے رکن صوبائی اسمبلی نے بھی قرارداد کی مخالفت میں اظہار خیال کیا۔