پی ٹی آئی کا 4 ارکان کو شوکاز نوٹس جاری، 7 روز میں جواب طلب

74

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے 4 ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ زین قریشی، اسلم گھمن، مقداد علی خان اور ریاض فتیانہ کو آئینی ترمیم سے پہلے پی ٹی آئی کے ساتھ رابطہ منقطع کیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ قابل بھروسہ شواہد ملے ہیں کہ آپ سب نے حکومت سے رابطہ کیا، 7 دن کے اندر بتائیں کہ آپ کو پارٹی سے منحرف قرار کیوں نہ دیا جائے، نوٹس کا جواب نہ دیا تو پارٹی سے نکالنے سمیت دیگر کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی نے اس قسم کے تمام الزامات کی سختی کیساتھ تردید کی ہے۔