کراچی: علاقہ مکینوں کاایف آئی آر درج نہ کرنے پر شارع فیصل پر احتجاج

96

کراچی:شہرقائد  کی مین شارع فیصل پر علاقہ مکینوں نےایف آئی آر درج نہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کردی، جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقہ مکینوں نے وکلا کے ساتھ مل کر کالا پل سگنل کے قریب احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے وقتی طور پر بند کردیا ہے، جس کی وجہ سے عوام کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ذاتی جھگڑے پر پولیس کو مقدمہ درج کرنےکو کہا مگرپولیس نے منع کردیا، ایف آر درج کروانا ہمارا حق ہے، پولیس مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

مظاہرین کے احتجاج کرنے کے باعث شارع فیصل سمیت   ایف ٹی سی، ڈیفنس اور متصل دیگر سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔