انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ  کیلیے قومی ٹیم کا اعلان

129

راولپنڈی:انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے 2 میچز جن میں سے ایک مہمان ٹیم اور دوسرا میزبان ٹیم جیت چکی ہیں، کے بعد تیسرا میچ راولپنڈی میں شیڈول ہے، جس کے لیے پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

نئے پلیئنگ الیون کے مطابق پاکستانی اوپنر صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کو ناقص پرفارمنس کے بعد بھی ٹیم کا حصہ بدستور رکھا گیا ہے۔

تیسرے میچ کے لیے اعلان کی گئی ٹیم میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کی تھی۔