پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند

139
increase of 48 billion rupees

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا، جس کے باعث انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے دن مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس 86844 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں مختصر دورانیے کے لیے مندی دیکھی گئی تاہم اختتام سے قبل مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان غالب آیا، جس کے سبب کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 727 پوائنٹس کی ریکارڈ تیزی کے ساتھ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 87 ہزار پوائنٹس کو عبور کرکے 87194 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔