ججز میڈیا کی زینت بننے والے کیسز پر زیادہ فوکس کرتے ہیں، وزیر اعلی سندھ

104

کراچی : وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ججز میڈیا کی زینت بننے والے کیسز پر زیادہ فوکس کرتےہیں، آئینی بینچز میں یقینی بنایا جائے گا کہ تمام صوبوں کی نمائندگی ہو۔

وزیر اعلیٰ سندھ  نے کہاکہ  آئینی ترمیم تمام جماعتوں کی مشاورت سے کی گئی، آئینی بینچ صوبوں میں بھی بنیں گی، انصاف کی جلد فراہمی کیلیے آئینی ترمیم ناگزیر تھی، اس الیکشن کے منشور میں آئینی عدالتوں کی بات کی تھی۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس آئینی ترمیم کو بینچ کہیں یا کورٹ، کام وہی ہوگا جو حکومت چاہ رہی تھی، وفاقی آئینی عدالت ہمارا  ویژن کا حصہ تھا۔