بشری بی بی کا کام تو صرف ہیرے کی انگوٹھیاں وصول کرنا تھا، صوبائی وزیر اطلاعات

103
environment

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہناہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشری  کا کام صرف پی ایم ہاؤس فتح کرنے کے بعد توشہ خانہ سے قیمتی تحائف گھر منتقل کروانا تھا.

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ  پی ٹی آئی کا گینگ ملک کی جڑیں کھوکھلی کر کے اب عورت کارڈ کھیل رہا ہے اور غیر سیاسی ہونے کا ڈرامہ کر رہا ہے۔ ان کے دور اقتدار میں بشریٰ کی اجازت کے بغیر ملک میں پتہ تک نہیں ہل سکتا تھا۔

انہوں عمران خان کی اہلیہ پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ  انکا کام تو صرف ہیرے کی انگوٹھیاں سمیٹنا تھا یا ان کا کام فرح گوگی کو لوٹ مار مکمل ہونے پر فرار کروانا تھا؟