کوئٹہ: کانگو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ

195

کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے اسپتال میں داخل ایک اور مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق 50 سالہ مریض کا خون ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد رواں سال کانگریس وائرس کے کیسز رپورٹ کی تعداد 39 ہو گئی۔

علاوہ ازیں اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگووائرس سے اب تک 9 مریضوں کا انتقال ہوچکا ہے۔