چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو ہوگا

163
Form 45 has no importance in front of votes

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر(جمعہ کے روز) ہوگا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں ہونےو الے الوداعی فل کورٹ ریفرنس سے نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی بھی خطاب کریں گے۔

دوسری جانب نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی حلف برداری کی تقریب کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور ایوان صدر نے تقریب کے لیے مہمانوں کی فہرست مانگ لی تاہم نئے چیف جسٹس پاکستان کی حلف برداری کی تقریب میں تقریباً 300 مہمانوں کی آمد متوقع ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی 26 اکتوبر کو چیف جسٹس پاکستان کی حیثیت سے صدر مملکت آصف علی زرداری سے حلف لیں گے اور  حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں 11 بجے منعقد ہوگی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کل عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے، جس کی وجہ سے وہ ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  کے اعزاز میں الوداعی فل کورٹ میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔

اسی طرح جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے باعث جسٹس یحییٰ آفریدی کی حلف برداری کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔