خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ہو گی، وفاقی وزیر خزانہ

74
Loss-making institutions will be privatized

واشنگٹن : وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ہو گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے پاس معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کیے بغیر کوئی اور چارہ نہیں ہے،ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، امداد کے بجائے سرمایہ کاری پر انحصار کرنا چاہتے ہیں۔یہ بات انہوں نے آئی ایم ایف کی ڈائریکٹرسے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کیے بغیر پاکستان کے پاس کوئی چارہ نہیں، خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ہو گی۔

بعد ازاں جی 24 وزراء اجلاس سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک پر قرضوں کے زیادہ بوجھ کا مسئلہ حل کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک درپیش ماحولیاتی تبدیلیوں پر مل کر کام کریں۔

وزیر خزانہ نے اس موقع پر سعودی ہم منصب سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ تجارت بڑھانے اور اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے کا عزم کیا۔ محمد اورنگزیب نے دوران گفتگو باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے سٹی بینک کے وفد نے بھی ملاقات کی۔