چیف جسٹس قاضی فائز اور نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے درمیان اہم ملاقات

97

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں ججز کی ملاقات چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیمبر میں ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے نئے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو مبارک باد پیش کی، جسٹس یحیی آفریدی نے مبارکباد کو قبول کیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ جسٹس آفریدی نے مقدمات کی سماعت کے بعد چیف جسٹس سے دوسری ملاقات بھی کی، دونوں ججز میں پہلی ملاقات مقدمات کی سماعت سے قبل ہوئی، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ کے چیمبر میں بھی گئے۔

ذرائع کے مطابق نئے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو ان کے چیمبر کے اسٹاف نے بھی مبارک باد دی۔