پنوعاقل: ٹرالر کی ز د میں آکر 2 بچے جاں بحق

33
bus collided with trailer

پنوعاقل:  تیز رفتار ٹرالر کی زد  میں آکر 2 بچے جاں بحق ہوگئے،افسوسناک حادثہ  قومی شاہراہ پر سانگی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر نے 2 کمسن بچوں کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں دونوں بچے موقع پر دم توڑ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، پولیس کے ٹرالر کے ڈرائیور کو حراست میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا۔

دوسری جانب جاں بحق بچوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد دونوں بچوں کی لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔