26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری: ملک کی اعلیٰ عدلیہ میں آئینی درخواستوں کی سماعت مؤخر

97
Demand justice

اسلام آباد:26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد ملک کی اعلیٰ عدلیہ نے آئینی درخواستوں کی سماعت مؤخر کردی، چالیس فیصد سے زائد مقدمات آئینی بنچ کو منتقل ہو جائیں گے ترمیم کے نتیجے میں 20 لاکھ سے زائد زیرالتوا کیسوں کے سائلین کو جلد انصاف ملنے کی امید ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 26ویں ترمیم کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ اور پانچوں ہائی کورٹس کی آئینی درخواستوں اور رٹ پٹیشنز کے فیصلے آئینی بنچ کریں گے، جس سے مقدمات کی سماعت میں تیزی آئے گی۔

آئندہ ماہ سے ملک بھر کی عدالتوں میں زیرسماعت 40 فیصد درخواستیں آئینی بنچوں کو منتقل کی جائیں گی، ملک میں ضلع، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔