اسلام آباد(آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن اسمبلی حنیف عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں وزیر اعظم کو شنگھائی تعاون تنظیم کے کامیاب انعقاد پر اور 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر تمام پارٹیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پی ٹی آئی کے اراکین نے بانی پی ٹی آئی کے احکامات کو پس پشت ڈال کر آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے کر اس ملک اور عوام کے ساتھ انصاف کیا ہے پی ٹی آئی کے اراکین صرف الزام تراشی کرتے ہیں جنہوں نے ویگو ڈالے کی بنیاد رکھی جن کے دادا نے مارشل لاکی بنیاد رکھی کوئی سفید کپڑے پہن کر آ جائے تو یہ کہتے ہیں کہ ایجنسیوں کے لوگ آگئے ہیں جن لوگوں نے آزاد حیثیت میں ووٹ دیا ہے کیا وہ بچے تھے؟ انہوں نے خود ووٹ دیا ہے ان میں سے ایک ایک کر کے لیں گے سب کو اکھٹے ہم نہیں لے سکتے انہوں نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک لمبی فہرست آئی ہے یہ تمام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ سب نا اہل ہو جائیں گے۔