چین اور بھارت سرحدی تنازع حل کرنے پر متفق

81

شنگھائی (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے بھارت کے ساتھ سرحدی تنازع حل کرنے پر اتفاق کرلیا۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سرحدی تنازع کے حل کیلیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین اور بھارت سفارتی اور عسکری سطح پر قریبی رابطے میں ہیں، سرحدی تنازع کے حل کے لیے جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ دوسری جانب بھارت نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اس نے ہمسایہ ملک چین کے ساتھ انتہائی متنازع سرحدی علاقوں میں فوجی گشت کیلیے ایک معاہدہ کیا ہے، جس کا مقصد 2020ء میں حریف فوجوں کے درمیان بھڑک اٹھنے والے مسائل کو حل کرنا ہے۔