ـ26ویں ترمیم کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو جائینگے، میئر کراچی

47

کراچی (اسٹاف ر پورٹر) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان و میئر کراچی مرتضی وہاب نے26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق مخالفین کی تنقید کو محض مفروضوں پر مبنی الزامات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترمیم کے مثبت نتائج قوم کے سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے 26ویں آئینی ترمیم کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور اس تاثر کو مسترد کیا کہ یہ ترمیم عدلیہ کی خودمختاری کو متاثر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی فیصلے جج صاحبان ہی کریں گے اور ان کے معاملات میں پارلیمان کا کوئی لینا دینا نہیں ہوگا۔ انہوں نے پی پی پی چیئرمین بلاول زرداری کو آئینی ترمیم کی حمایت کیلیے وسیع تر اتفاق رائے کے حصول کیلیے بھرپور محنت اور حقیقی معنوں میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔