دونوں پارلیمان نامکمل ہیں تو آئینی ترمیم کیسے ہوگئی؟ لطیف کھوسہ

102

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں ابھی تک نامکمل ہیں تو پھر آئینی ترمیم کیسے ہوگئی؟ سینیٹ میں ابھی تک خیبرپختو نخوا سے ارکان آئے ہی نہیں ہیں۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی آئینی ترمیم کے ذریعے الیکشن کمیشن کو دوام دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن ممبران مدت ختم ہونے کے بعد بھی عہدوں پر برقرار رہیں گے۔کہا گیا کہ جب تک متبادل نہیں آتا چیف الیکشن کمشنر اور ممبران عہدوں پر رہیں گے۔ابھی تک سینیٹ نامکمل ہے خیبرپختونخوا سے ارکان آئے ہی نہیں ہیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں نامکمل ہیں تو پھر آئینی ترمیم کیسے ہوگئی؟ترمیم کے بعد آج یہ بیٹھ کر چیف جسٹس کا بھی فیصلہ کررہے ہیں، آئینی عدالت مسلط کی گئی جو ایگزیکٹو کے کنٹرول میں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئینی ترمیم کرکے سمجھتی ہے کہ وکلاء خاموش رہیں گے ، جب جب دھرتی نے آواز دی وکلاء برادری نکلتی ہے،مشرف مکے دکھاتا تھا لیکن وکلاء اور عوام نکلے تو وہ بھی بہہ گیا۔