اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے چیف جسٹس تعیناتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی۔چیف جسٹس تعیناتی کے حوالے سے اسپیکر چیمبر میں اجلاس ہوا، کمیٹی ممبران پاکستان تحریک انصاف کو منانے میں ناکام رہے۔بعد ازاںپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری سیاسی کمیٹی ہے ، وہی سارے فیصلے کرتی ہے، ایک مختصر وقت دیا گیا تھا اس لیے نام پارلیمانی کمیٹی کے لیے بھیجے ، سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے قبل نام بھیجے اگر کمیٹی شرکت کا فیصلہ کرتی تو ہمارے پاس آپشن نہ ہوتا،ہم ایوان میں احتجاج کریں گے، صحافی کے سوال کہ آپکو منانے کے لیے 4 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے، کیا ان سے ملیں گے،اس پر بیرسٹر گوہر نے کہاکہ جی ہم ملیں گے جو بھی ہمارے پاس آئے گا۔