محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ماہ نومبر میں مہلک مرض ڈینگی وائرس کے کیسز کم ہونے کا امکان ہے۔
مقامی میڈیا سے جاری ہونے والی اطلاعات میں محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مستقبل کے موسمیاتی جائزے کی رپورٹ کی بنیاد پر اس بات کا قوی امکان ہے کہ نومبر 2024ءہی میں ڈینگی جیسے مہلک مرض کے کیسز میں نمایاں کمی آئے گی۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 2 ہفتے ڈینگی سے متعلق اب بھی اہمیت کے حامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ موسمیاتی صورتِ حال ڈینگی کی افزائش کے لیے اب بھی سازگار ہے۔
محکمہ موسمیات نے صحت مند معاشرے کی تشکیل کے سلسلے میں عوامی تحفظات کے لیے زور دیتے ہو ئے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ملک بھر میں جاری ڈینگی کیسز کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں۔