پی ٹی آئی والے آئینی ترمیم کیلیے کبھی مولانا کے تو کبھی کسی اور کے پاس گئے، عظمی بخاری

95
عمران خان کے بوریا بستر گول ہونے کا وقت آگیا، رہنما ن لیگ 

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی میں پی ٹی آئی موجود تھی، کبھی یہ لوگ مولانا کے پاس گئے کبھی کسی اور کے پاس،پہلے انہوں نے نام دیئے اب ان پر پریشر آیا تو پیچھے ہٹ گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ  وزیراعلیٰ پنجاب بہت محنت سے عام آدمی کیلئے منصوبوں کا اجرا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج وزیراعلیٰ نے خود جا کر ایک خاتون کو گھر کی مبارکباد دی جبکہ ثوبیہ شاہد کو گھر بنانے کی دوسری قسط دی، وزیراعلیٰ مریم نواز صرف وعدہ نہیں کرتیں بلکہ اس کو پورا بھی کرتی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ادویات ،ایمبولینس سروس اور اساتذہ کی ٹریننگ شروع کر دی گئی ہے، پہلے کسی کو خیال نہیں آیا تھا کہ اساتذہ کی ٹریننگ بھی ہوتی ہے، پنجاب میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں دیگر صوبوں سے کم ہیں، ہمیں پہلے رمضان میں خیال آتا تھا کہ اشیا کی قیمتوں کو کم کریں، اب باقاعدہ ایک محکمہ اشیا ضروریہ کی قیمتوں کیلئے قائم کیا گیا ہے۔