کراچی کے نوجوان ہارٹ اٹیک کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟ ماہرین نے حیران کن وجوہات بتا دیں!

374

کراچی کے نوجوانوں میں دل کی بیماریاں اور دل کے دورے کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ بریانی، حلیم، نہاری، حلوہ پوری اور فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال شہر کے نوجوانوں میں دل کی بیماریوں کے خطرے کو بڑھا رہا ہے۔

ہیلتھ ایشیا کانفرنس کے آخری روز کراچی ایکسپو سینٹر میں ماہرین نے “غذا – صحت یا بیماری کا باعث؟” کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار  سے خطاب کرتے ہوئےماہرین نے کہا کہ جسمانی سرگرمیوں میں کمی اور کولیسٹرول سے بھرپور ان غذاؤں کا بے تحاشا استعمال کراچی کے نوجوانوں میں دل کے دورے اور فالج جیسی جان لیوا بیماریوں کا سبب بن رہا ہے۔

اس موقع پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز (NICVD) کے پروفیسر طاہر صغیر نے کہا کہ کراچی میں غیر صحت بخش غذاؤں کا استعمال بڑھ رہا ہے، اور افسوس کی بات ہے کہ یہ غذائیں سستی اور ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بریانی، حلیم، نہاری، حلوہ پوری اور فاسٹ فوڈ تجارتی بنیادوں پر گھی میں تیار کی جاتی ہیں جو کہ ٹرانس فیٹ سے بھرپور ہوتا ہے، جس کی وجہ سے لوگ مہلک بیماریوں اور وقت سے پہلے موت کا شکار ہو رہے ہیں۔