ہمسائیہ ممالک اپنی حدود ایران کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں، ایرانی وزیر خارجہ

112

کویت:ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے ہمسائیہ ممالک نے عہد کیا ہے کہ وہ کسی بھی حملے کے لیے اپنی سرزمین یا فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے تمام ہمسائیہ ممالک نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنی سرزمین یا فضائی حدود کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم خطے میں امریکی اڈوں کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی تمام نقل و حرکت اور پروازوں سے باخبر ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اگراسرائیل کسی بھی شکل میں ایران پر حملہ کرتا ہے تو ایران اس کاجواب دے گا۔ انہوں نے اسرائیل کے خلاف ایران کے انتباہات کو بھی دہرایا کہ وہ اس کی جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرے۔