رواں سال سب سے زیادہ پولیو کیسز کہاں رپورٹ ہوئے؟ محکمہ صحت نے بتادیا

95

کوئٹہ: محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سب سے زیادہ پولیو وائرس کے کیسز بلوچستان میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوجستان میں 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں قلعہ عبداللہ سے 6 کوئٹہ سے 3 چمن، پشین، ژوب سے 2 ،2 ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ، خاران اور نوشکی سے 1،1 پولیو وائر کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں رواں سال پولیو وائرس سے متاثرہ 3 بچوں کا انتقال بھی ہوچکا ہے۔

اس حوالے سے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو قطرے پلانے سے انکاری والدین اور سیکیورٹی ہمارے لیے چیلنج ہیں اور بلوچستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ تشویش ناک ظاہر نظر آرہا ہےٓ۔

حکام نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 28 اکتوبر سے انسدادِ پولیو کی7 روزہ مہم چلائی جائے گی، اس مہم کے دوران 26 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔